یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی راہ میں مشکلات

یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی راہ میں مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس، جرمنی اور پولینڈ میں یوکرین کی یورپی یونین میں رکنیت کی مخالفت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کے لیے تمام 27 رکن ممالک کی منظوری لازمی ہے۔
یورپی یونین نے یوکرین کیلئے قرض اور روس کیخلاف پابندیوں کی باضابطہ منظوری دیدی
یوکرین کی مکمل رکنیت سے پہلے محدود اور مرحلہ وار شمولیت کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ یوکرین کی مالی امداد میں تمام 27 یورپی ممالک کو حصہ ڈالنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر یوکرین کی امداد پر اتفاق نہ ہوا تو یورپی یونین کا آئندہ بجٹ بھی منظور نہیں ہونے دیں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ