سعودی وفد کا بلوچستان میں سرمایہ کاری میں اظہارِ دلچسپی

سعودی کاروباری وفد نے بلوچستان سرمایہ کاری و تجارتی بورڈ کے وفد سے ملاقات کی۔
سعودی کاروباری وفد نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں میں دلچپسی کا اظہار کیا۔
سعودی وفد کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر سعودی عرب میں بلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں کے روزگار کے لیے اقدامات تیز کرنے کا عزم کیا گیا۔
شہزادہ منصور بن محمد نے بلوچستان کے سرمایہ کاری منصوبوں میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے ساتھ تعاون عملی منصوبوں میں تبدیل کرنے کے لیے کردار ادا کریں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ