جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سوئی کمپنیوں کی گیس مہنگی کرنے کی درخواست

تازہ ترین
سوئی کمپنیوں کی گیس مہنگی کرنے کی درخواست

سوئی کمپنیوں نے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی، اوگرا سے مطالبہ کیا کہ گیس قیمت میں اضافہ رواں مالی سال یکم جولائی سے کیا جائے۔

سوئی ناردرن کا مطالبہ ہے کہ گیس کی اوسط قیمت میں 10 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا جائے، گیس کی اوسط قیمت 1712روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے۔

سوئی سدرن کی اوسط قیمت میں 366 روپے75 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

سوئی سدرن کی اوسط گیس قیمت 2071 روپے 75 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواستکی گئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ