جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

صحافیوں کے مسائل و مطالبات سنجیدہ ہیں، شرجیل میمن

تازہ ترین
صحافیوں کے مسائل و مطالبات سنجیدہ ہیں، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل اور مطالبات سنجیدہ ہیں، پیپلز پارٹی آزادیٔ صحافت پر یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی صحافیوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

کراچی پریس کلب کے باہر پی ایف یو جے کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ خبر چلانا سب کا حق ہے، کسی پر کوئی چیز تھوپنا ناجائز ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کو معاشی مسائل درپیش ہیں، دوسری جانب ان کے آزادیٔ اظہار پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اشتہارات کی مد میں ایسے اقدامات کرے کہ صحافیوں کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہوسکے۔

پیکا قانون کے خلاف جاری دھرنے میں مختلف سیاسی رہنماؤں، مزدور تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ