جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

امریکا میں روسی سفیر الیگزینڈر ڈارشیف 66 برس کی عمر میں چل بسے

تازہ ترین
امریکا میں روسی سفیر الیگزینڈر ڈارشیف 66 برس کی عمر میں چل بسے

امریکا میں روس کے سفیر الیگزینڈر ڈارشیف 66 برس کی عمر میں چل بسے۔

روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے تجربہ کار سفارتکار ڈارشیف کو مارچ 2025 میں واشنگٹن میں سفیر مقرر کیا تھا۔

ڈارشیف ماضی میں مغرب پر کھل کر تنقید کرنے کی شہرت رکھتے تھے۔

تاہم ذرائع کے مطابق ڈارشیف کی بطور سفیر امریکا میں تقرری کا مقصد ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانا تھا۔ ان کی تقرری پر یوکرین اور یورپی ملکوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ