آنے والے دنوں میں بانی پی ٹی آئی کو نجی اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان، ذرائع

بانی پی ٹی آئی عمران خان: فائل فوٹو
آنے والے دنوں میں بانی پی ٹی آئی کو نجی اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے، بانی کی ممکنہ اسپتال منتقلی سے متعلق نجی اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا، انہیں کتنے دن کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا یہ کہنا قبل از وقت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی بھی زیرغور ہے، آنے والے دنوں میں رہائی کا امکان ہے، بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق بھی پیشرفت ہوئی، چند دن تک اسپتال منتقلی کا امکان ہے، پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی کی بیرون ملک واپسی کے بعد بشریٰ بی بی کا مکمل چیک اپ کیا جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر سلمان، لطیف کھوسہ کی 3 گھنٹے طویل ملاقات
9 نومبر کو بیرسٹر گوہر، سینیٹر علی ظفر، سلمان صفدر کی اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ان تک رسائی پر گفتگو ہوئی، اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات کی روشنی میں گزشتہ روز 2 وکلاء کی ملاقات کے احکامات جاری ہوئے، بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ رات پمز اسپتال منتقل کیا جانا بھی اسی ملاقات کا نتیجہ تھا، بانی پی ٹی آئی کی پمز اسپتال منتقلی سے متعلق بیرسٹر گوہر خان با خبر تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر، لطیف کھوسہ کی ملاقات میں صرف قانونی، سیاسی معاملات زیر بحث آئے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ