بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام، حوثی ملیشیا کے داغے گئے تین کروز میزائل فضا ہی میں تباہ کردیے گئے

تازہ ترین
ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام، حوثی ملیشیا کے داغے گئے تین کروز میزائل فضا ہی میں تباہ کردیے گئے

فائل فوٹو

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

حوثی ملیشیا کے داغے گئے تین کروز میزائل سعودی اتحادی افواج نے فضا ہی میں تباہ کر دیے۔

سعودی اتحادی افواج کے مطابق میزائل ریاض کے علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے، تاہم بروقت کارروائی سے خطرہ ٹال دیا گیا۔

حوثی باغیوں نے حالیہ دنوں میں سعودی دارالحکومت پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اتوار کو حوثیوں کے ایک حملے میں ریاض کے مالیاتی مرکز میں واقع سعودی تیل کمپنی آرامکو کی ایک انتظامی عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔

سعودی افواج نے مشرقی خطے کے اوپر ڈرون کو تباہ کردیا

ایک روز قبل منگل کو بھی سعودی فضائی دفاعی نظام نے ریاض کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل اور ایک کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 13 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ