بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستانی برآمدات میں 13 ماہ کے دوران 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی کمی

تازہ ترین
پاکستانی برآمدات میں 13 ماہ کے دوران 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی کمی

پاکستان کی برآمدات میں 13 ماہ میں 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔ افغان ٹرانزٹ آمدن میں 13 ماہ میں 20 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق پاکستان کی ایرانی کوریڈور سے وسطی ایشیائی ریاستوں کو برآمدات میں معمولی اضافہ ہوا۔ وسطی ایشیائی ریاستوں کو برآمدات 39 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئیں۔ مالی سال 25-2024 میں برآمدات 38 کروڑ ڈالر تھیں۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ ٹرانزٹ لاگت، وقت میں اضافے سے گوشت اور فارماسیوٹیکلز کے شعبے متاثر ہوئے ہیں۔ وسطی ایشیائی ریاستوں نے ترکیے مرکز مڈل کوریڈور کی طرف رخ کرلیا۔

اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ روس کےساتھ بحری شپنگ پر پابندیوں سے زمینی کوریڈورز کی تجارت بھی متاثر ہوئی۔ افغانستان نے زیادہ تر تجارت اور ٹرانزٹ تجارت پاکستان سے ہٹادی۔ افغانستان نے تجارت ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں کی طرف منتقل کردی۔

دستاویز کے مطابق افغانستان نے ازبکستان اور قازقستان کو ترجیح دینا شروع کردی۔ افغانستان نے بھارت، چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی تجارت بڑھادی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ