نئی آٹو پالیسی کے تحت 2030 تک 30 فیصد کاریں الیکٹرک پر منتقل کرنے کا ہدف ہے: وزیراعظم

فوٹو: فائل
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئی آٹو پالیسی کے تحت 2030 تک 30 فیصد کاریں الیکٹرک پر منتقل کرنے کا ہدف ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے کوپ 31 کے موقع پر کلین انرجی کی طرف منتقلی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوپ 31 کے انعقاد پر ترک صدر طیب اردوان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں شمسی توانائی کی شعبے میں بہت کام ہو رہا ہے۔ کچھ روز قبل پاکستان کے سب سے بڑے جوہری توانائی بجلی گھر کا افتتاح کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی آٹو پالیسی کے تحت 2030 تک 30 فیصد کاریں الیکٹرک پر منتقل کرنے کا ہدف ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کی شعبے میں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے۔ فنانسنگ کے بغیر اہداف کا حصول ایک چیلنج ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ