بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک ہے: لطیف کھوسہ کی ملاقات کے بعد گفتگو

تازہ ترین
بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک ہے: لطیف کھوسہ کی ملاقات کے بعد گفتگو

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر اور آنکھ کا معاملہ ہے، بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے تین چار گھںٹے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت، مقدمات پر بات ہوئی ہے، کل ہم ملاقات کی تفصیل لکھیں گے یہ سب آپ کے سامنے آشکار ہوجائے گا۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر سلمان، لطیف کھوسہ کی 3 گھنٹے طویل ملاقات

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ 28ویں ترمیم پر بات ہوئی ہے لیکن اس پر بات نہیں کروں گا، ملاقات طویل کیوں ہوئی یہ تو جیل والوں سے پوچھیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالت نے کہا تھا ملاقات ایک گھنٹے سے کم نہیں ہونی چاہیے زیادہ ہو تو کوئی بات نہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی تمام معاملات پر گفتگو ہوئی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ