آئینہ دکھایا تو عظمیٰ بخاری برا ہی مان گئیں، ترجمان ق لیگ مصطفیٰ ملک

ترجمان مسلم لیگ ق مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ آئینہ دکھایا تو عظمیٰ بخاری برا ہی مان گئیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری سالک کے سوالوں کے جواب دینے کے بجائے ذاتی حملے شروع کر دیے۔
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا سیاسی کمزوری کا اظہار ہے، بے سروپا الزامات کے باوجود چوہدری سالک نے تہذیب اور شائستگی کا دامن نہیں چھوڑا۔
اس سے قبل پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک نے ایک ہفتے بعد بھی مریم نواز کے نوٹس کا جواب نہیں دیا، مریم نواز کے نوٹس کا جواب نہیں دے سکتے تو استعفیٰ دے کر گھر جائیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں اور فنڈز بھی مانگتے ہیں، چوہدری خاندان کو پہلے مونس الہٰی اور اب سالک حسین نے مشکل میں ڈالا، شریف خاندان کو دھوکا دینا ان کی سیاسی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ