بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مرکزی مقابلوں کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل بطور مہمان خصوصی شریک

تازہ ترین
پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مرکزی مقابلوں کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل بطور مہمان خصوصی شریک

تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 46ویں مرکزی مقابلوں کی اختتامی تقریب جہلم میں منعقد ہوئی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مقابلے 7 اکتوبر سے 11 نومبر تک جاری رہے، مقابلوں میں 1500 سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے چوتھی انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ جیت لی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ