بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

فجیرہ کے مختلف علاقوں میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے پیش نظر الرٹ جاری

تازہ ترین
فجیرہ کے مختلف علاقوں میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے پیش نظر الرٹ جاری

تصویر سوشل میڈیا۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ دبئی سے حکام کے مطابق امارات میں گرج چمک، بارش اور تیز ہواؤں کے پیش نظر الرٹ جاری کی گئی ہے۔

الرٹ میں شہریوں اور ڈرائیوروں کو خراب موسم میں انتہائی احتیاط کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق بارش اور تیز ہواؤں کے باعث بعض علاقوں میں حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اماراتی وزارت داخلہ نے ڈرائیوروں کو رفتار کم رکھنے اور محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی۔

حکام کے مطابق شہری بارش کے دوران سیلابی پانی جمع ہونے والے علاقوں سے دور رہیں اور نشیبی علاقوں، برساتی نالوں اور سمندر کے قریب جانے سے گریز کریں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ