روس اور یوکرین کے درمیان بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا

فوٹو: سوشل میڈیا
روس اور یوکرین کے درمیان بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا۔ امریکی چیف مذاکرات کار جیرڈ کشنر نے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کی تصدیق کردی۔
اماراتی میڈیا کے مطابق امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان دو روزہ امن مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ قیدیوں کے تبادلے کی حتمی تعداد جمعرات کو طے کیے جانے کا امکان ہے۔
ابوظبی میں روس، یوکرین اور امریکا سہ فریقی مذاکرات کا تیسرا دور
اسی طرح مذاکرات میں جنگ بندی کی نگرانی کے طریقہ کار پر بھی پیش رفت ہوئی ہے۔
جیرڈ کشنر کا کہنا ہے کہ فریقین نے کشیدگی کم کرنے کے عملی اقدامات پر بات کی۔
اماراتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظبی مذاکرات میں روس یوکرین جنگ بندی نہ ہوسکی، صرف قیدیوں کے تبادلہ پر ہی اتفاق ہوسکا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ