بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پی ایس ایکس میں تیزی کی لہر ایک لاکھ 80 ہزار پر پہنچ کر دم توڑ گئی

تازہ ترین
پی ایس ایکس میں تیزی کی لہر ایک لاکھ 80 ہزار پر پہنچ کر دم توڑ گئی

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کی لہر ایک لاکھ اسسی ہزار پر پہنچ کر دم توڑ گئی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس نے آج کاروباری دن کا آغاز تقریباً پانچ سو پوائنٹس کمی سے کیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں نے گذشتہ روز پانچ ہزار پوائنٹس کی تیزی کے بعد اپنی پوزیشن کو ایڈجسٹ کیا اور مذید خریداری کی جس سے انڈیکس تقریباً ساڑھے چودہ سو پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 80 ہزار 769 کی بلندی تک گیا۔

تاہم کاروبار کا اختتام 251 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 79 ہزار 83 پر کیا ہے۔

حصص بازار میں آج سوا ارب شیئرز کے سودے 41 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 20 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 376 ارب روپے ہوگئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ