بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مقتولہ اینکر ربیعہ احسن کے شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ ہوگیا

تازہ ترین
مقتولہ اینکر ربیعہ احسن کے شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ ہوگیا

ربیعہ احسن : فائل فوٹو

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی اینکر ربیعہ احسن کے مبینہ قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مقتولہ کے شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ میں ملزم سے وقوعہ کے حوالے سے سوالات کیے گئے، پستول کی الماری میں موجودگی اور گولی چلنے سے متعلق پوچھا گیا۔

ملزم کے جوابات کے دوران دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر، دیگر جسمانی تبدیلیاں نوٹ کی گئیں، ملزم کے جوابات، کیفیت پر مبنی رپورٹ کے نتائج چند روز میں مرتب ہوں گے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ دو گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

راولپنڈی: ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کی نمازِ جنازہ ادا، شوہر کا 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر واقع گلشن آباد میں اینکر ربیعہ احسن کو مبینہ طور پر ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔

پولیس حکام نے موقع سے اسلحہ برآمد کر کے بھائی کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر احسن کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں قتل کے الزام میں حراست میں لیا۔

مقتولہ کے شوہر احسن نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ اس سے اتفاقیہ گولی چلی جو ربیعہ کو لگی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ