بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

آبنائے ہُرمُز سے گزرنے کی کوشش، بارودی سرنگوں سے ٹکراکر 2 آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی

تازہ ترین
آبنائے ہُرمُز سے گزرنے کی کوشش، بارودی سرنگوں سے ٹکراکر 2 آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی

فوٹو: ایرانی میڈیا

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق آبنائے ہُرمُز سے گزرنے کی کوشش کے دوران دو آئل ٹینکرز بحری بارودی سرنگوں کا شکار ہوگئے۔ دونوں بحری جہازوں میں آگ لگ گئی۔

پاسداران کے مطابق دونوں جہاز جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم بند کر کے امریکی جنگی جہازوں کی حفاظت میں آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ دونوں جہازوں میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی بحریہ نے بدھ کی صبح بتایا کہ ایک اور تیل بردار جہاز ممنوعہ سمندری حدود میں بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

امریکا کا ایرانی سرحدوں سے اسلحے کی ترسیل روکنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

ایرانی بحریہ نے کہا کہ اس کی افواج آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے کی مسلسل نگرانی اور کنٹرول کر رہی ہیں۔ بحری جہازوں کے منتظمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ محفوظ گزرگاہ کے لیے ایرانی مسلح افواج سے رابطہ اور بحری ضوابط کی پابندی ضروری ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے مطابق آبنائے ہرمز کے جنوب میں امریکی فوج کے مبینہ اسمگلنگ نیٹ ورک کے زیرِ استعمال ساحلی ریڈار اور بحری جہازوں کی رہنمائی کے نظام تباہ کیے جانے کے بعد تیل بردار جہاز غیر قانونی راستے اختیار کرکے زیادہ خطرات مول لے رہے ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خطرناک اور غیر مجاز بحری راستوں سے گزرنے کی کوشش کے نتیجے میں جہاز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ