پاکستان ساف کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

فوٹو: اسکرین گریب
پاکستان کی ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) کپ فٹبال کے سیمی فائنل میں جگہ پکی ہوگئی۔
ڈھاکا میں جاری ایونٹ میں بھارت کی مالدیپ کے خلاف 0-1 کی فتح کے بعد پاکستان کی رسائی کنفرم ہوئی۔
پاکستان گروپ بی میں دو میں سے ایک میچ جیت کر دوسرے نمبر پر رہا جبکہ بھارت دونوں میچز جیت کر گروپ سے پہلے نمبر پر رہا۔
پاکستان 14 نومبر کو سیمی فائنل میں گروپ اے کی ٹاپ ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔
ادھر ساف فٹبال سیمی فائنل سے قبل پاکستان فٹبال ٹیم کیلئے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان ٹیم کے پانچ بیرون ملک مقیم فٹبالرز نے ڈھاکا میں اسکواڈ جوائن کرلیا۔
عبداللّٰہ اقبال، عیسیٰ سلیمان، علی اکبر خان، عادل نبی اور عبدالصمد نے بنگلادیش میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔ ابتدائی میچز فیفا ونڈو سے باہر ہونے کے سبب یہ پلیئرز ٹیم کو جوائن نہیں کرسکے تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم ساف چیمپئن شپ میں 14 نومبر کو سیمی فائنل کیلئے ایکشن میں ہوگی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ