بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس، پراسیکیوشن کے 10 گواہوں کے بیانات قلمبند

تازہ ترین
گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس، پراسیکیوشن کے 10 گواہوں کے بیانات قلمبند

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کے کیس میں پراسیکیوشن کے 10 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نوید حسین کا کہنا تھا کہ یہ حساس نوعیت کا کیس ہے، روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وکلا صفائی آج ریکارڈ کیے گئے گواہوں پر جرح کریں۔

اے ٹی سی اسلام آباد نے کل پراسیکیوشن کے باقی تمام گواہوں کو طلب کرلیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ