ایران: خواتین کیلئے پہلے فوجی جان فدا تربیتی کیمپ کا آغاز

ایران میں ممکنہ امریکی حملوں کے خدشات کے پیشِ نظر خواتین کے لیے پہلے فوجی جان فدا تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا گیا۔
دارالحکومت تہران کے آزادی اسکوائر میں ہونے والی فوجی مشقوں میں درجنوں خواتین ’جان فدایان‘ نے حصہ لیا۔
اب جنگ کا جغرافیہ ایرانی مسلح افواج طے کرینگی، قالیباف
تربیتی کیمپ میں خواتین کو خصوصی اسلحے کے استعمال، فضائی دفاعی نظام اورمائیکرو ڈرونز کے استعمال کی تربیت دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی تربیتی کیمپ کے شرکاء کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ