ٹرمپ انتظامیہ کا 63 لاکھ امریکیوں کی غذائی امداد بند کرنے کا منصوبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کم آمدنی والے شہریوں کو غذائی امداد فراہم کرنے والے سرکاری پروگرام میں مزید کٹوتیوں کی تجویز پیش کر دی ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 63 لاکھ افراد امداد سے محروم ہو سکتے ہیں۔
امریکی محکمۂ زراعت کے مجوزہ نئے ضابطے کے تحت غذائی امدادی پروگرام سے مستفید ہونے والے ان گھرانوں کی اہلیت محدود کی جائے گی جو عارضی مالی امداد حاصل کرتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تبدیلی سے پروگرام کے تقریباً 18 فیصد مستحقین متاثر ہوں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی امیگریشن نظام کو اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو سزا دینے کا ہتھیار بنالیا
محکمۂ زراعت کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے جولائی 2025ء میں منظور کردہ ٹیکس قانون کے تحت پہلے ہی 55 لاکھ سے زائد افراد کی غذائی امداد ختم ہو چکی ہے جس کے بعد مستفید ہونے والوں کی تعداد کم ہو کر تقریباً 3 کروڑ 60 لاکھ رہ گئی ہے۔
مجوزہ فیصلے سے تقریباً 18 لاکھ بچے بھی اسکول میں مفت کھانے کی سہولت سے محروم ہو سکتے ہیں کیونکہ غذائی امدادی پروگرام میں رجسٹرڈ گھرانوں کے بچے خودکار طور پر اضافی غذائی سہولتوں کے اہل قرار پاتے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ