بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

تلخ حقیقت یہ ہے کہ موسمیاتی بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے: انتونیو گوتیرس

تازہ ترین
تلخ حقیقت یہ ہے کہ موسمیاتی بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے: انتونیو گوتیرس

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ تلخ حقیقت یہ ہے کہ موسمیاتی بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

ترکیہ کے شہر انطالیہ میں سربراہی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوسل فیول کے استعمال سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، ہماری زمین کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ فوسل فیولز کے حق میں دیے جانے والے دلائل اب دم توڑ رہے ہیں، فوسل فیول پر انحصار دائمی عدم تحفظ اور مہنگائی کے بدترین بحران کا نسخہ ہے۔

گزشتہ دہائی میں جنگوں کے خوفناک اور تباہ کن نتائج برآمد ہوئے، انتونیو گوتریس

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اس موسمیاتی بحران کو روکنا ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف انطالیہ میں کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

وزیرِ اعظم کی آمد کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے ان کا استقبال کیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ