ملائیشیا کے سابق وزیرِاعظم نجیب رزاق نظر بندی کیلئے رہائش گاہ پہنچ گئے

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق---فوٹوز بشکریہ بین الاقوای میڈیا
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق عدالتی احکامات کے بعد گھر پر نظر بندی کی سزا پوری کرنے کے لیے اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
استغاثہ کے مطابق شاہی معافی کی ایک شرط کے تحت 1 ارب ڈالرز سے زائد رقم مبینہ طور پر نجیب رزاق سے منسلک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی تھی جس کے بعد انہیں 4 سال قید کاٹنے کے بعد باقی سزا گھر پر پوری کرنے کی اجازت مل گئی تھی۔
نجیب رزاق 2009ء سے 2018ء تک ملائیشیا کے وزیرِ اعظم رہے۔
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق منی لانڈرنگ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مجرم قرار
انہیں اپنے دورِ اقتدار میں قائم کیے گئے ریاستی سرمایہ کاری فنڈ ’ون ایم ڈی بی‘ سے اربوں ڈالرز کی مبینہ خوردبرد کے مقدمے میں بدعنوانی کا مجرم قرار دیا گیا تھا تاہم نجیب رزاق مسلسل کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ