بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

میڈیا سے معلوم ہوا بانی کو گزشتہ رات آنکھ کے انجیکشن کیلئے پمز منتقل کیا گیا: بیرسٹر گوہر

تازہ ترین
میڈیا سے معلوم ہوا بانی کو گزشتہ رات آنکھ کے انجیکشن کیلئے پمز منتقل کیا گیا: بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان—فائل فوٹو

چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ میڈیا سے معلوم ہوا کہ بانی کو گزشتہ رات آنکھ کے انجیکشن کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کے فوری اور مکمل نفاذ کا مطالبہ دہراتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ بانی کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، عدالتی حکم کے مطابق میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

بانئ پی ٹی آئی کا رات گئے پمز اسپتال میں طبی معائنہ، واپس اڈیالہ جیل منتقل

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ میں دیگر کے ساتھ بانی کے ذاتی معالج اور خاندان کا ایک رکن بھی شامل ہو، افسوس کہ اس حکم پر تقریباً 3 مہینے سے عمل درآمد نہیں ہوا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک بار پھر مطالبہ ہے کہ بانی کو طبی معائنے، ضروری ٹیسٹوں اور مناسب علاج کے لیے فوری شفاء اسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ کے حکم پر بلا تاخیر اس کی روح اور الفاظ کے مطابق عمل کیا جائے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ