بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

شاہد آفریدی کی بیٹی کیساتھ دبئی میں سیر و تفریح، تصاویر وائرل

تازہ ترین
شاہد آفریدی کی بیٹی کیساتھ دبئی میں سیر و تفریح، تصاویر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی ارویٰ کے ساتھ 3 روزہ تفریحی دورے پر دبئی گئے ہیں۔

شاہد آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خصوصی دورے کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ دبئی میں گزرے 3 خوبصورت دن صرف ارویٰ کے نام تھے، یہ مختصر سفر میری بیٹی کی پسندیدہ سرگرمیوں، بے شمار مسکراہٹوں، محبت اور قہقہوں سے بھرپور رہا۔

سابق کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ارویٰ کو اپنے والد کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دبئی کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہد آفریدی کی اصل عمر کیا ہے؟

واضح رہے کہ شاہد آفریدی اس سے قبل بھی اپنی بیٹیوں بالخصوص چھوٹی بیٹی ارویٰ کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات شیئر کرتے رہے ہیں۔

رواں سال فروری میں بھی انہوں نے ارویٰ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام شیئر کیا تھا۔

یاد رہے کہ سابق کپتان اور ان کی اہلیہ نادیہ شاہد کی 5 بیٹیاں ہیں، جن کے نام اقصیٰ، انشا، عجوہ، اسمارہ اور ارویٰ ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ