بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعے کو بارش کا امکان

تازہ ترین
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعے کو بارش کا امکان

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعے کو بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کی ایک لہر ملک کے مغربی اور بالائی حصوں کو متاثر کر رہی ہے، اس سسٹم کے تحت جمعے کو کراچی، ٹھٹھہ، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور نوشہرو فیروز میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں پر ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑ سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران کراچی میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ