ایران کا ارجنٹینا کی بحریہ و فضائیہ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان

ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق 2019ء کے منظورہ شدہ قانون کے تحت ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ایران نے یہ اقدام پاسدارانِ انقلاب گارڈز کو دہشت گرد قرار دینے کے ارجنٹینا کی حکومت کے جواب میں کیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ