بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

لاہور: 2 غیرملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغواء کا مقدمہ، 8 ملزمان پر فردِ جرم عائد

تازہ ترین
لاہور: 2 غیرملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغواء کا مقدمہ، 8 ملزمان پر فردِ جرم عائد

لاہور میں 2 غیرملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغواء کے مقدمے میں عدالت نے ملزم رضا ڈار سمیت 8 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔

سیشن کورٹ لاہور نے مقدمے کے گواہوں کو 10 دسمبر کو بیانات ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کر لیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے 2 غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت کی، اس موقع پر جیل حکام نے ملزم رضا ڈار سمیت 8 ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

غیر ملکی خواتین کے اغواء میں استعمال ہونے والی گاڑی کی شناخت ہوگئی: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مبینہ زیادتی اور اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

علاوہ ازیں اسی مقدمے میں گرفتار ملزم ساجد کی ضمانت منظور کر لی گئی، ملزم کی جانب سے وکیل سلمان شاہد نے دلائل دیے کہ ملزم ساجد پر اغواء اور زیادتی کا کوئی الزام نہیں، ملزم پر گھر سے شواہد مٹانے کا الزام تھا۔

واضح رہے کہ 2 غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغواء کے مقدمے میں رضا ڈار سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ