بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کولکتہ سے ممبئی جانیوالی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی کے بعد طیارے کی تلاشی

تازہ ترین
کولکتہ سے ممبئی جانیوالی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی کے بعد طیارے کی تلاشی

بھارتی شہر کولکتہ سے ممبئی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل طیارے کے واش روم سے ہاتھ سے لکھا ہوا دھمکی آمیز نوٹ ملا جس پر پائلٹ نے فوری طور پر فضائی ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی۔

پی آئی اے کو لیز پر ملا طیارہ بھارتی ایئر لائن کے زیر استعمال رہا

واقعے کے بعد طیارے کو ہوائی اڈے کے رن وے سے ایک الگ مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کی تلاشی جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ