اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا

اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا، آئزنکوٹ کے پاس حکومت سازی کے لیے 28 روز ہیں۔
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کی حکومت بنانے کی دعوت کے بعد اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے حکومت سازی کی کوشش کر رہے ہیں۔
آئزنکوٹ کے پاس حکومت سازی کے لیے 28 روز ہیں، اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود آئزنکوٹ کی حمایتی جماعتیں اتحادی حکومت بنانے پر آمادہ نہیں ہیں۔
نیتن یاہو اتحاد کو 53، اپوزیشن جماعتوں کو 67 نشستیں ملنے کی تصدیق، انتخابی نتائج اسرائیلی صدر کو موصول
انتخابات میں آئزنکوٹ کے 4 جماعتوں پر مشتمل اتحاد نے 48 نشستیں حاصل کیں جبکہ نیتن یاہو کے اتحاد نے 53 نشستیں جیتی تھیں۔
اسرائیلی انتخابات میں اس بار عرب قیادت والی جماعتوں نے ریکارڈ تعداد میں نشستیں حاصل کی ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ