ایران کیخلاف فوجی جارحیت کا ردِعمل امریکا و اسرائیل کے انتخابات میں سامنے آیا: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان---فائل فوٹو
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو ایران کے خلاف فوجی جارحیت اور مبینہ جرائم کا نتیجہ انتخابات میں بھگتنا پڑا ہے۔
ترکیہ روانگی سے قبل ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یورپی انتخابات میں بھی ثابت ہوا کہ عوام اپنے رہنماؤں کے جنگ پسندانہ نظریات کے خلاف ہیں۔
ایرانی صدر نے اقوامِ متحدہ میں تیار تقریر سے ہٹ کر خطاب کرنے کی وجہ بتا دی
ایرانی صدر نے کا کہنا ہے کہ کوپ 31 اجلاس ماحولیاتی تباہی پر جنگ اور جارحیت کے منفی اثرات اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ اجلاس میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی جارحیت اور جنگ کے دوران ایران سمیت خطے کے ماحول کو پہنچنے والے نقصانات اور ماحولیاتی تباہی پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ