بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل سے متعلق اپیلیں غیر مؤثر قرار دے کر نمٹادیں

تازہ ترین
سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل سے متعلق اپیلیں غیر مؤثر قرار دے کر نمٹادیں

سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کے خلاف رکاوٹیں ہٹانے کے کیس میں ٹرائل کے خلاف دائر اپیلوں کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

ایمان مزاری، ہادی علی کیس، اسٹیٹ کونسل کے ناموں کی فہرست طلب

عدالت نے قرار دیا کہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ التواء ہے، سپریم کورٹ میں اب یہ کیس غیر مؤثر ہو چکا ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کرے گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ