عباس عراقچی کا مارکو روبیو کو کرارا جواب

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی---فائل فوٹو
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو کے بیان پر تنقید کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 8 سال پہلے مائیک پومپیو جیسے مسخرے نے کہا تھا کہ ایرانیوں کو کھانا کھانا ہے تو وائٹ ہاؤس کے احکامات ماننا ہوں گے۔
ایران پر نئے اسرائیلی حملے عالمی منڈیوں کے لیے تباہ کن ہوں گے، عباس عراقچی
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آج مارکو روبیو بھی وہی فضول بات دہرا رہے ہیں، حالانکہ ان کے اپنے ہم وطن کیوبن بھی اسی پالیسی کا شکار ہیں۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ درحقیقت یہی خوش فہمیاں ہیں جو ناکام امریکی پالیسی کو جنم دے رہی ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ