کوٹ ادو: پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر نوجوان نے خود کو آگ لگا لی

کوٹ ادو کے علاقے تونسہ موڑ میں پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر 1 نوجوان نے خود پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگا لی۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے جھلسنے کے باعث نوجوان کے جسم کا 60 فیصد سے زائد حصہ متاثر ہوا ہے۔
کراچی: سندھ پولیس اہلکار نے خود کو آگ لگالی
تشویشناک حالت میں نوجوان کو نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔
اہلخانہ کے مطابق پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے یہ قدم اٹھایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ