بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن، سری لنکا کی بیٹنگ جاری

تازہ ترین
پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن، سری لنکا کی بیٹنگ جاری

تصاویر بشکریہ کرک انفو

راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا کی جانب سے کمنڈو مینڈس 40 اور دھننجیا ڈی سلوا نے 22 رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔

پاکستان کے خلاف سری لنکا اسکور 155 رنز پر پہنچا تو ان کی چوتھی وکٹ گر گئی، کمندو مینڈس 58 رنز بنا کر محمد عنباس کا شکار بنے۔

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان اور محمد عباس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، جن میں طیب عارف، محمد طحٰہ، عرفات منہاس اور ثاقب خان شامل ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ