بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

امریکا میں چڑیا گھر سے دو شیروں کے فرار ہونے کی افواہ پھیل گئی

تازہ ترین
امریکا میں چڑیا گھر سے دو شیروں کے فرار ہونے کی افواہ پھیل گئی

امریکا میں چڑیا گھر سے دو شیروں کے فرار ہونے کی افواہ پھیل گئی۔

اوہائیو کے اکرون چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ شہر میں افریقی شیروں کے فرار ہونے کی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں، جو آن لائن گردش کرنے والی ایک جعلی اے آئی تصویر کا نتیجہ ہیں۔

چڑیا گھر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اس کے تمام چاروں شیر اپنے احاطے کے اندر مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ حال ہی میں اس ہفتے کے شروع میں اکرون چڑیا گھر کے افریقی شیروں کے فرار ہونے کے بارے میں غلط معلومات پھیلی ہیں۔ کچھ بیانات میں اکرون میں ایک شیر کی جعلی اے آئی تصویر بھی شامل ہے۔

مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں اکرون میں کوڑے دان کے پاس دو افریقی شیروں کو دکھایا گیا تھا۔

چڑیا گھر نے مقامی رہائشیوں کو یاد دلایا کہ بدھ کو مقامی پولیس اور فائر فائٹرز کے ساتھ مل کر مختلف قسم کی حفاظتی مشقیں کی گئی تھیں۔ ہم سال میں کم از کم چار حفاظتی مشقیں کرتے ہیں، جن میں خطرناک جانوروں کے فرار ہونے کی مشقیں بھی شامل ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ