بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

برطانیہ: امریکی فوج کا سینئر سولجر جاسوسی کے الزام میں گرفتار

تازہ ترین
برطانیہ: امریکی فوج کا سینئر سولجر جاسوسی کے الزام میں گرفتار

برطانیہ کی انسداد دہشتگردی پولیس نے امریکی فوج کے سینئر سولجر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 41 برس کے فوجی پر روس کیلئے جاسوسی سے متعلق الزامات ہیں۔

ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر وکی ایونز کا کہنا ہے کہ اہلکار دو مقامات کی تلاشی لینے میں مصروف ہیں، الزامات سنگین ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ