بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا مواخذہ کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی، ڈونلڈ ٹرمپ

تازہ ترین
وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا مواخذہ کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی، ڈونلڈ ٹرمپ

فائل فوٹو

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا مواخذہ کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی۔

تحریک ری پبلکن رکن کانگریس ٹامس میسی نے پیش کی تھی مگر صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مواخذے کی یہ کوشش ڈیموکریٹس نے کی تھی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ سوائے ناکام ٹامس میسی کے ہر ری پبلکن نے پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت میں ووٹ دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا اور ایران میں کامیابیاں ملیں، رکارڈ تعداد میں فوجیوں کی بھرتیاں ہوئیں جس کی وجہ سے پیٹ ہیگسیتھ کو ایوان نے بری کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ڈیموکریٹس امریکا کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں، انہیں روکا جانا چاہیے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ