بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بانئ پی ٹی آئی کا رات گئے پمز اسپتال میں طبی معائنہ، واپس اڈیالہ جیل منتقل

تازہ ترین
بانئ پی ٹی آئی کا رات گئے پمز اسپتال میں طبی معائنہ، واپس اڈیالہ جیل منتقل

بانئ پی ٹی آئی کو طبی معائنے کے لیے رات گئے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق اسپتال میں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر اور آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔

عمران کی صحت سے متعلق تشویشناک دعوؤں کا ماخذ تاحال واضح نہیں ہوسکا

طبی معائنے کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

بانئ پی ٹی آئی کی جیل سے اسپتال اور واپسی کے دوران سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

پمز اسپتال انتظامیہ نے بانئ پی ٹی آئی کے طبی معائنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق بانئ پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے رات گئے پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا، ان کو 10 اور 11 نومبر کی درمیانی شب طبی معائنے کے لیے پمز لایا گیا، بانئ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اَپ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ طبی معائنے کے دوران بانئ پی ٹی آئی کے تمام اہم طبی اشاریے معمول کے مطابق پائے گئے، ان کی عمومی جسمانی حالت بھی تسلی بخش اور مستحکم قرار پائی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ماہر امراض چشم کی ہدایت پر بانئ پی ٹی آئی کو آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن لگایا گیا، انجکشن لگانے کا عمل شعبہ امراض چشم کی ٹیم نے مکمل کیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ