بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

امریکی شہری مصنوعی ذہانت سے خوفزدہ، سب سے زیادہ تشویش کس ریاست میں پائی جاتی ہے؟

تازہ ترین
امریکی شہری مصنوعی ذہانت سے خوفزدہ، سب سے زیادہ تشویش کس ریاست میں پائی جاتی ہے؟

امریکی ریاست وائیومنگ کے شہری مصنوعی ذہانت سے متعلق سب سے زیادہ فکر مند ہیں، آبادی کے تناسب سے یہاں ہر 1 لاکھ افراد سالانہ 4681 مرتبہ مصنوعی ذہانت سے متعلق سوالات تلاش کرتے ہیں۔

وی آئی پی گرائنڈرز کی تحقیق میں گوگل پر مصنوعی ذہانت سے متعلق 47 موضوعات کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق امریکا میں سالانہ تقریباً 1.13 ملین سرچز کی جاتی ہیں۔

آبادی کے تناسب سے ریاست ورمونٹ دوسرے، الاسکا تیسرے، نارتھ ڈکوٹا چوتھے اور ساؤتھ ڈکوٹا پانچویں نمبر پر ہیں، مجموعی سرچز میں کیلیفورنیا پہلے نمبر پر ہے جہاں سالانہ 464400 سرچز ریکارڈ کی گئیں جبکہ نیویارک اور ٹیکساس میں یہ تعداد 308400 ہے۔

مصنوعی ذہانت ایجنٹس کی امریکی بینک اکاؤنٹس تک رسائی، مالیاتی اداروں میں تشویش کی لہر

تحقیق کے مطابق مصنوعی ذہانت کے صحت کے شعبے میں استعمال سے متعلق سب سے زیادہ سوالات کیے جاتے ہیں جن کی تعداد سالانہ تقریباً 250000 ہے۔

دنیا پر مصنوعی ذہانت کے ممکنہ قبضے کا خدشہ دوسرے نمبر پر ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ مصنوعی ذہانت کے ہاتھوں ملازمتیں ختم ہونے کے مقابلے میں اس کے دنیا پر قبضے کے بارے میں 5 گنا زیادہ سوالات کرتے ہیں۔

مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈاکٹروں اور پروگرامرز کی جگہ لینے سے متعلق سالانہ 21600 جبکہ انسانی ذہانت سے آگے نکلنے کی صلاحیت سے متعلق 45600 سرچز کی جاتی ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ