بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اینکر ربیعہ اور انکے شوہر کے چیٹ ریکارڈ میں کسی تنازع کے شواہد نہیں ملے: تفتیشی ذرائع

تازہ ترین
اینکر ربیعہ اور انکے شوہر کے چیٹ ریکارڈ میں کسی تنازع کے شواہد نہیں ملے: تفتیشی ذرائع

ربیعہ احسن — تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

راولپنڈی کی اینکر ربیعہ احسن کے مبینہ قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس پولی گراف ٹیسٹ کے لیے ملزم احسن کو لے کر لاہور روانہ ہو گئی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق جائے وقوع اور پوسٹ مارٹم سے حاصل شدہ سیمپلز کا بھی تجزیہ کرایا جائے گا، جبکہ ملزم احسن کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔

اینکر ربیعہ قتل کیس: گرفتار شوہر احسن کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

ان کا کہنا ہے کہ ربیعہ احسن کے 3 موبائل فونز کا بھی فرانزک کرایا جائے گا، تینوں موبائل فونز پر کوئی پاس ورڈ یا سیکیورٹی کوڈ نہیں تھا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ربیعہ احسن اور ان کے شوہر کے درمیان چیٹ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے، ابتدائی موبائل تجزیے میں کسی تنازع یا دشمنی کے شواہد نہیں ملے، موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ چالان کا حصہ بنائی جائے گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ