فلپائن: نجی طیارے کے کریش کر جانے کی خبر غلط نکلی

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فلپائن میں نجی طیارے کے کریش کر جانے کی خبر فالس الارم تھی۔
فلپائن ایوی ایشن ریگولیٹر کے مطابق طیارہ باحفاظت بوٹوان ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔
فلپائن میں چھوٹا طیارہ کھیت میں گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
اس سے قبل فلپائن ڈیزاسٹر ایجنسی نے نجی طیارے کے کریش کی خبر رپورٹ کی تھی۔
رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ نجی طیارہ فلپائن کے جنوب میں گر کر تباہ ہوا، جس میں 6 غیر ملکی سوار تھے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ