منگل، 10 نومبر، 2026 · 1 جمادی الثانی، 1448 ہجری

آبنائے ہرمز سے ایل این جی ٹینکروں کی آمد و رفت میں اضافہ

تازہ ترین
آبنائے ہرمز سے ایل این جی ٹینکروں کی آمد و رفت میں اضافہ

آبنائے ہرمز سے ایل این جی ٹینکروں کی آمد و رفت میں اضافہ ہوا ہے۔

ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے ہرمز سے اکتوبر میں سب سے زیادہ تعداد میں ایل این جی ٹینکر گزرے۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق اکتوبر میں قدرتی مائع گیس سے لدے 31 ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرے۔

آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے تیل کی اسمگلنگ مکمل طور پر روک دی: ایرانی پاسداران انقلاب

ان ٹینکرز میں سے 23 ایل این جی ٹینکر قطر کی بندرگاہ راس لفان اور 8 ٹینکر متحدہ عرب امارات کے جزیرے داس سے روانہ ہوئے تھے۔

ایس اینڈ پی گلوبل انرجی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی بحری آمد و رفت جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آ گئی ہے جبکہ قطر کی آبنائے ہرمز سے آمد و رفت جنگ سے پہلے کی سطح سے 30 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ