منگل، 10 نومبر، 2026 · 1 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بیماری و علاج کے باعث میری سرگرمیاں محدود ہو گئی ہیں: جو بائیڈن کا پہلی بار کینسر میں مبتلا ہونے کا اعتراف

تازہ ترین
بیماری و علاج کے باعث میری سرگرمیاں محدود ہو گئی ہیں: جو بائیڈن کا پہلی بار کینسر میں مبتلا ہونے کا اعتراف

امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن—فائل فوٹو

امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن نے کینسر کے خلاف جاری اپنی زندگی کی جنگ کے بارے میں پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیماری اور علاج کے باعث میری سرگرمیاں محدود ہو گئی ہیں۔

83 سالہ سابق امریکی صدر نے بتایا کہ میں مسلسل علاج کروا رہا ہوں، جس کی وجہ سے میری رفتار سست پڑ گئی ہے۔

کینسر کے علاج کیلئے سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی سرجری

ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ معالجین علاج کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر مطمئن اور پُرامید ہیں، تاہم صحت کے مسائل نے یادداشتوں پر مبنی نئی کتاب کی تشہیری سرگرمیوں کے منصوبوں کو متاثر کیا ہے۔

جو بائیڈن نے انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں اعلان کیا کہ میری صدارتی یادداشتوں پر مشتمل کتاب ’پرومس می، امریکا‘ (Promise Me, America) رواں ماہ 17 نومبر کو شائع ہو گی۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اس کتاب میں میرے دورِ صدارت، درپیش چیلنجز، میرے کیے گئے فیصلوں اور ان فیصلوں کی وجوہات کا احاطہ کیا گیا ہے، یہ کتاب اس بارے میں ہے کہ بحیثیت قوم ہم کون ہیں، کن اصولوں پر یقین رکھتے ہیں اور دنیا میں امریکا کا کیا کردار ہے؟

جو بائیڈن نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جب میں اپنی اس کتاب پر کام کر رہا تھا، اسی دوران مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم میرے ڈاکٹر پُرامید ہیں کہ علاج کے حوالے سے میرا ردِعمل حوصلہ افزا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن کو گزشتہ سال پروسٹیٹ کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں ریڈی ایشن تھراپی سے گزرنا پڑا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ