اینکر ربیعہ قتل کیس: گرفتار شوہر احسن کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

ربیعہ احسن — اسکرین گریب
راولپنڈی کی خاتون ٹی وی اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں گرفتار شوہر احسن کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کل لاہور سے کرایا جائے گا۔
ذرائع نے کہا کہ پولی گرافک ٹیسٹ میں ملزم سے واقعے سے متعلق حقائق جاننے کی کوشش کی جائے گی۔
راولپنڈی: ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کی نمازِ جنازہ ادا، شوہر کا 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ ہفتے کو ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر واقع گلشن آباد میں اینکر ربیعہ احسن کو مبینہ طور پر ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔
پولیس حکام نے موقع سے اسلحہ برآمد کر کے بھائی کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر احسن کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں قتل کے الزام میں حراست میں لیا۔
مقتولہ کے شوہر احسن نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ اس سے اتفاقیہ گولی چلی جو ربیعہ کو لگی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ