ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد بڑی کمی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 30 ہزار 836 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 38 ہزار 603 روپے ہو گیا۔
ملک میں سونا پھر مہنگا
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالرز کم ہو کر 4083 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ