منگل، 10 نومبر، 2026 · 1 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بلوچستان: ٹرین سروس 1 روزہ معطلی کے بعد بحال

تازہ ترین
بلوچستان: ٹرین سروس 1 روزہ معطلی کے بعد بحال

بلوچستان میں ٹرین سروس 1 روز کی معطلی کے بعد بحال کر دی گئی ہے۔

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس روانہ ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج شام کوئٹہ پہنچے گی۔

کوئٹہ سے پشاور کیلئے ٹرین سروس 2 روز بعد بحال

ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ سریاب سے کچلاک تک چلائی جانے والی جناح پیپلز ٹرین بھی بحال کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹرین سروس ریلوے ٹریک کی مرمت کے کام کے سلسلے میں گزشتہ روز معطل کی گئی تھی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ