شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 میزائل، 700 کلو گرام دھماکا خیز مواد و دیگر آلات برآمد

شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران میزائل، دھماکا خیز مواد و دیگر آلات برآمد کر لیے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں مزید 62 گھروں اور متعدد کمپاؤنڈز کی تلاشی مکمل کر لی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گاؤں اپی سے حیدر خیل تک 17، مسکی میں 28 جبکہ دیگر علاقوں میں 17 کمپاؤنڈز کی تلاشی مکمل کر لی گئی، جبکہ حسو خیل میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 14 ٹارگٹ مقامات کلیئر کر دیے گئے۔
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے موساکی میں کارروائی کے دوران 700 کلو گرام دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران حسو خیل سے 1 الفاروق میزائل، 200 کلو گرام یوریا اور دیگر متعلقہ آلات بھی برآمد کیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی اور ان کے زیرِ استعمال مقامات کو کلیئر کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ