فیصل آباد: نجی اسکول کی چھت کا حصہ گرنے سے 15 طالب علم زخمی

فیصل آباد کے چک 132 آر بی میں نجی اسکول کے ایک کمرے کی چھت کا حصہ گر گیا۔
چھت کا حصہ گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 15 طالب علم زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی طالب علموں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ