اکتوبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنے ڈالرز وطن بھیجے؟

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں سال اکتوبر میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر پاکستان بھیجیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر 2025ء کے مقابلے میں رواں سال کے اکتوبر میں ترسیلات زر میں 13.8 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے دوران ترسیلات زر میں 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جون 2026ء میں ترسیلاتِ زر 3.5 ارب ڈالرز رہیں: اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ، جولائی سے اکتوبر کے دوران کارکنوں کی مجموعی ترسیلات زر 14 ارب 80 کروڑ ڈالرز رہیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں۔
اکتوبر میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 98 کروڑ 16 لاکھ ڈالرز وطن بھیجے، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 81 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز اور برطانیہ سے 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی ترسیلات موصول ہوئیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ